غزہ کے قریب اسرائیلی علاقوں میں راکٹوں کی آمد کے انتباہی سائرن بج اٹھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

غزہ کے قریب واقع اسرائیلی علاقوں میں راکٹوں کی آمد کے بارے میں خبردار کرنے والے سائرن بج اٹھےہیں۔اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے ایک فلسطینی قیدی کی وفات کے بعدمنگل کوراکٹ باری اور سائرن بجنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

غزہ سے راکٹ داغے جانے سے کچھ دیرپہلے حماس کے زیرانتظام ایک ریڈیواسٹیشن نے کہاتھاکہ ایک اسرائیلی ٹینک نے سرحد کے قریب حماس کی سکیورٹی پوزیشن پرگولہ باری کی ہے۔تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی فوری طورپرتصدیق نہیں کی گئی۔

غزہ میں مسلح دھڑوں کی نمائندگی کرنے والے ایک گروپ نے اسرائیل پرداغے گئے راکٹوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اس گروپ میں حماس اورجہاداسلامی بھی شامل ہیں۔

گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ کمان شہید کاسوگ مناتی ہے اور اس گھناؤنے جرم کے ابتدائی جواب میں غزہ کے قریب نام نہاد بستیوں پرراکٹوں سے بمباری کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاداسلامی سے وابستہ خضر عدنان 87 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد منگل کے روز اسرائیلی جیل میں انتقال کرگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں