سعودی عرب: "ویا ریاض" ایک نیا تفریحی تجربہ جس کا آغاز چند دن کی دوری پر ہے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے 11 مئی کو دارالحکومت ریاض کے سب سے باوقار تفریحی علاقوں میں سے ایک "ویا ریاض" علاقے کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ ویا الریاض کا افتتاح گیارہ مئی کو ہوگا۔

تُرکی ٓآل الشیخ نے وضاحت کی کہ "ویا ریاض" علاقہ انتہائی پرتعیش ریستورانوں، دکانوں اور سینما گھروں کا ایک گروپ فراہم کرے گا جو مہمان نوازی اور شاپنگ سروسزکی فراہمی اور دارالحکومت ریاض میں لگژری اور پرتعیش رہائش فراہم کرتا ہے۔

"ویا ریاض" تفریحی علاقہ ریاض شہر کی مقامی شناخت کے مطابق سلمانی انداز میں منفرد ڈیزائن کے ساتھ ایک مربوط تجربہ تشکیل دیتا ہے۔ اس میں بہترین بین الاقوامی برانڈز کا ایک گروپ شامل ہے، جو کہ مشہور فائیو اسٹارہوٹلز میں سے ایک ہے۔ اس کےعلاوہ بہت سے بین الاقوامی ریستوران اور کیفے پہلی بار مملکت میں اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ سات سینما گھروں کے ساتھ جو منفرد سینما کے تجربات فراہم کیے گئے۔ ہر ہال کا الگ ڈیزائن ہے، جن میں سے ایک طویق ہال ہے جسے نجدی ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔

ویا ریاض
ویا ریاض

"ویا ریاض " کا علاقہ سیاحوں کے لیے آرام اور سکون کے لیے بنائی گئی جگہوں کے ذریعے ایک منفرد اور مثالی تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔ مناظر اور آس پاس کے علاقوں سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرے گا اور یہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے سعودی عرب میں ایک اہم منزل ثابت ہوگا۔

زائرین کے لیے ایک بھرپور اور مخصوص تجربہ فراہم کرنے کے لیے، "ویا ریاض " کا علاقہ بہت سی خدمات سے آرستہ کیا گیا ہے جس میں والیٹ پارکنگ اور خریداری شامل ہے۔ یہاں آنے والے سیاحوں کوخدمات تک رسائی کے لیے ذاتی معاون کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں