نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، تین فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح دو فلسطینی نوجوانوں کو غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گولی مار کر فنا کے گھاٹ اتار دیا۔

مارے جانے والے فلسطینی نوجوانوں کے بارے میں داخلی سلامتی کے ادارے ’’شین بیت‘‘ نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں نے اپریل کے مہینے میں اسرائیل اور برطانیہ کی دوہری شہریت کی حامل ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو غرب اردن میں حملہ کے دوران قتل کر دیا تھا۔

شین بیت کے مطابق مارے جانے والے دونوں فلسطینیوں کا مدد گار تیسرا ساتھی بھی اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں