پردیسی پرندوں نے سعودی عرب میں سڑک پر ڈیرہ ڈال لیا:ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ویسے تو دنیا بھر میں پرندے اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں مگرسعودی عرب میں پردیسی پرندوں نے ایک مصروف شاہراہ پر ڈیرے ڈال کر سڑک بلا کردی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘مہاجر’ پرندوں کی بڑی تعداد سڑک پر موجود ہے اور کچھ پرندے سڑک کے اطراف میں موجود ہیں۔ اس دوران متعدد گاڑیاں بھی وہاں آتی ہیں جو پرندوں کے سڑک پرموجود ہونے کی وجہ سے رک کر پرندوں کے ہٹنے کا انتظار کرتی ہیں۔

جس جگہ یہ پرندے سڑک پردیکھے جا رہے ہیں وہ ایک صحرائی اور ریتلا علاقہ ہے۔ اس دوران ایک ویگن وہاں پہنچی جس کے ڈرائیور نے گاڑی روک کرپرندوں کو ہٹنے کا موقع دیا۔ اس نے ہرن بجایا جس پر پرندے سڑک سے ہٹ گئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی فہرست میں کچھ عرب انواع شامل ہیں، جو عرب دنیا کے ممالک جیسے مصر اور سعودی عرب کے لیے مشہور ہیں۔ ان میں کرک پرندہ یا عقاب، ہنس، بسٹرڈ، کرلیو اور فالکن شامل ہیں۔

سعودی عرب کے ساحل ہجرت کرنے والے پرندوں کے لیے ایک محفوظ گھر تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ تینوں براعظموں ایشیا، یورپ اور افریقہ کے درمیان ان ہزاروں پرندوں کی نقل مکانی کے راستے کے مرکز میں واقع ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں