شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو میں 19 نایاب نسل ریم ہرن منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کے تعاون سے الخنفہ کے علاقے میں 19 نایاب نسل ریم ہرن چھوڑے ہیں۔

اس موقع پر ریزرو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، اور سی ای او عبداللہ بن احمد العمیر اور تیما کے گورنر بن سعد نایف السدیری بھی موجود تھے۔

اس کا مقصد معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کو دوبارہ قدرتی ماحول میں آباد کرنا، ان کی افزائش نسل اور ماحول کے توازن اور پائیداری میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

تیزی سے معدوم ہوتی ہرنوں کی اس نسل کو قدرتی ماحول میں پرورش کا یہ اقدام اتھارٹی کی جانب سے ریم ہرن کے بارے میں کمیونٹی میں شعور بیدار کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیداری میں حصہ ڈالنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے تحت آتا ہے۔

اس کا مقصد ریزرو کو ماحولیاتی اور حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ایک پائیدار اور قدرتی سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرنا بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں