مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی نے دو فلسطینیوں کی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس پر تبصرہ سے گریز کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

اس واقعہ سے اس قبل ہفتے کے آغاز میں اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد پار حملوں کے تبادلے ہوئے۔

ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطین اسرائیل میں تشدد کی شدید لہر جاری ہے۔

جس میں مغربی کنارے میں بارہا اسرائیلی چھاپوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلیوں پر حملوں کا سلسلہ بھی دیکھا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں