ایران: دو افراد کو توہین مذہب کے الزام میں پھانسی دے دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی عدالتی کارروائی کی نیوز ویب سائٹ میزان کے مطابق ملک میں دو افراد کو توہین مذہب کے جرم میں پھانسی کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

میزان ویب سائٹ کے مطابق یوسف مہر داد اور صدراللہ فاضلی زارع کو توہین مذہب، توہین اسلام، توہین پیغمبر اور توہین مقدسات کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ ویب سائٹ نے ان دونوں افرادکو پھانسی دینے کی تاریخ نہیں بتائی۔

میزان کے مطابق یہ دونوں شہری درجنوں آن لائن پلیٹ فارمز پر اسلام کی توہین ، الحادی نظریات کی ترویج اور مقدسات کی توہین پر مبنی مواد شئیر کرنےمیں ملوث تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں