سعودی "جدارات" روزگار پلیٹ فارم کے دوسرے پائلٹ مرحلے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کل سوموار کو یونیفائیڈ نیشنل پلیٹ فارم فار ایمپلائمنٹ (جدارات) کے آزمائشی ورژن کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، جس میں سعودی عرب کے نجی شعبے کے اداروں کے لیے روزگار کی راہ میں نئی اوراپ ڈیٹ سروسز شامل ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد ملازمت کی پیشکش کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور ملازمت کے متلاشیوں کی ملازمت کے مواقع تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

ہیومن ریسورسزڈویلپمنٹ فنڈ ‘ہدف’ کے ایک بیان کے مطابق پلیٹ فارم کے نئے ورژن کے اطلاق سےنجی شعبے کے اداروں کو متعارف کرانے کے لیے پروفائلز بنانے، ملازمت کے اشتہارات کی فہرست شائع کرنے، ملازمت کی درخواستوں کا انتظام کرنے، ملازمت کے انٹرویوز کا شیڈول بنانے اور ملازمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی اجازت دینا ہے جس سے وہ "جدارات" پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمت کی تمام سرگرمیاں مکمل کر سکتے ہیں۔

موجودہ مرحلے کے دوران پرائیویٹ سیکٹر میں آجروں کا ڈیٹا قومی لیبر پورٹل "طاقات" سے "جدارات" پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ "جدارات" پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی روزگار کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے۔

"جدارات" پلیٹ فارم کا پہلا مرحلہ اکتوبر 2022 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ پلیٹ فارم ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ فنڈ پلیٹ فارم کو تیار کرنے، چلانے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمت کے متلاشیوں کے ڈیٹا کو معیاری بنانا اور ڈیٹا کو دستاویزی شکل دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں