سعودی عرب: گھریلو ملازمین کی فیس کی وصولی کے فیصلے پر جمعرات سے عمل درآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی بہبود نےگیارہ مئی تک ہر اضافی گھریلو ملازم کے لیے 9,600 ریال سالانہ فیس کی وصولی کے فیصلے پرعمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔ سعودی گھریلو ملازمین کے لیے یہ تعداد 4 ہے۔ چار سے زیادہ سعودی گھریلو ملازمین کی فیس وصول کی جائے گی جب کہ دو غیر ملکی ملازمین سے زیادہ ملازمین کی فیس وصول کی جائےگی۔ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کا نفاذ جمعرات 11 مئی 2023 سے ہوگا۔

وزارت سماجی بہبود نےاس حوالے سے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ذمہ ایسے گھریلو ملازمین کا تعین کرنا تھا جو اس فیس سے مستثنیٰ ہوں۔ کمیٹی نے دائمی مریضوں، معذوری سے دوچار افراد اور خطرناک بیماریوں کے شکار افراد کو مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

پچھلے سال وزارت سماجی بہبود نے گھریلو ملازمین کی فیس وصولی کے پہلے مرحلے کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس میں ہر اضافی (نئے) گھریلو ملازم کے لیے 9,660 ریال کی فیس کی وصولی شامل کی تھی۔ اس کے لیےکم سے کم سعودی شہریوں کی تعداد چار ارو غیرملکیوں کی دو مقرر کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں