غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ایک روسی ہلاک ہوگیا

فلسطینی اتھارٹی کے لیے روسی نمائندے نے اعلان کیا کہ روسی شہری جمال خسوان کی ہلاکت ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آج منگل کو فلسطینی اتھارٹی کے لیے روسی نمائندے نے غزہ کی پٹی کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں میں ایک روسی شہری کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ روس کے نمائندہ دفتر نے ایک بیان میں روسی شہری جمال خسوان کے قتل کے علاوہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن "دفاع اور تیر" کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس بمباری میں غزہ کی پٹی میں تحریک اسلامی جہاد کے تین کمانڈروں، خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ مہینوں کے دوران غزہ کی پٹی کے اطراف کے علاقوں پر راکٹ داغے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں