سوڈان کے بحران کے حل کے لیے سفارتی اور انسانی بنیادوں پر کوششیں کر رہے ہیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کل منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس جدہ کے السلام پیلس میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو گذشتہ دنوں متعدد برادر اور دوست ممالک کے رہ نماؤں اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ہونے والے رابطوں اور ملاقاتوں کے مندرجات، مملکت اوردوسرے ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزراء کونسل نے جمہوریہ سوڈان میں ہونے والی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی اور بحران کو حل کرنے، برادر ملک میں سلامتی اور استحکام کی بحالی سوڈانی عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ۔اس موقعے پر سوڈان کے لیے 100 ملین ڈالر مالیت کی طبی اور انسانی امداد کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس

اجلاس کے بعد سعودی پریس ایجنسی کو اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے کہا کہ کابینہ نے سوڈان میں پھنسے متعدد ممالک کے شہریوں کو نکالنے اور انہیں دوسرے مقامات پر منتقل کرنے میں مملکت کی کامیابی کو سراہا۔

وزراء کونسل نے قاہرہ میں منعقدہ وزارتی سطح پر عرب لیگ کے اجلاس کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں عرب لیگ اور اس سے وابستہ تمام تنظیموں اور ایجنسیوں کے اجلاسوں میں جمہوریہ شام بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے مملکت کی خواہش پر زور دیا گیا۔

کابینہ نے توانائی اور آب و ہوا کے بارے میں اہم اقتصادیات کے فورم میں شرکت کے دوران مملکت کے مثبت کردار پر زور دیا۔ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سےنمٹنے اور اس کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات اورمشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی عرب نے کاربن مینجمنٹ ٹیکنالوجیز تیار کرنے، توانائی کے شعبے میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے، دیگر گیسوں کے اخراج کو کم کرنے، اور جنگلات کی کٹائی کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں