اسرائیل کی غزہ میں مزید فضائی کارروائیوں کی تیاری کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ میں اضافی کارروائیوں کے سلسلے کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت ایک ایسے میں دی گئی ہے جب دوسری طرف غزہ کی پٹی میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فورسز اس وقت فائرنگ کے دائرے کو بڑھانے کے لیے چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اضافی کارروائیوں کا سلسلہ

انہوں نے کہا کہ تمام سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اضافی کارروائیوں کے سلسلے کی تیاری کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں اور فائرنگ کے دائرے میں توسیع کے امکان کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری اور چوکسی برقرار رکھیں۔

دریں اثنا اسرائیلی چینل 12 کے مطابق مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں اسلامی جہاد تحریک کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔

عبرانی اخبار‘ہارٹز’کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی ت تل ابیب قتل کی پالیسی ترک نہیں کرے گا۔

اسلامی جہاد تحریک نے پہلےدعویٰ کیا تھا کہ تل ابیب نے مزاحمتی کارروائیاں روکنے کی شرط پرٹارگٹ کلنگ روکنے اور جیل میں انتقال کرنے والے خضرعدنان کی لاش حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف اسرائیل نے ان شرائط کو مسترد کر دیا اور ثالثوں کو اپنی شرط سے آگاہ کیا کہ اسرائیل صرف "جنگ بندی کے بدلے میں جنگ بندی" قبول کرے گا۔

اس نے اب تک اسرائیلی جیلوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینی کارکن خضر عدنان کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کو برقرار رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں