اسلامی جہاد غزہ

دیکھیے غزہ پر گرائے گئے اسرائیلی میزائل سے فلسطینی بچہ یقینی موت سے کیسے بچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

غزہ پر گرائے گئے اسرائیلی میزائل سے فلسطینی بچہ یقینی موت سے کیسے بچ گیا۔ ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کرنے لگی۔ اس ویڈیو کلپ کو بڑے پیمانے پر دیکھا گیا۔

یاد رہے منگل 9 مئی سے اسرائیل اور اسلامی جہاد کے درمیان کشیدگی میں اب تک 25 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ فلسطینی مزاحمت اسرائیلی شہروں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

القدس بریگیڈ کے بیان سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ہم ابھی تک اسلامی جہاد کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل گوٹیرس حالیہ فلسطینی جھڑپوں کے متعلق "بہت فکر مند" ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیں گے کہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں