منشیات کی لعنت، سعودی فن کار فائز المالکی مشاہیر بر پرس پڑے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فن کار فائز المالکی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں منشیات کے استعمال کے حوالے سے مشاہیر پر تنقید کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کلپ نے انہوں نے منشیات کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے منشیات کے اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے پے درپے سکیورٹی آپریشنز کی روشنی میں استعمال کرنے والوں کی صحت پر منشیات کے مضر اثرات سے خبردار کیا ہے۔

فائز المالکی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو کلپ کے دوران نمودار ہوئے۔ انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹس کے ذریعے ہر ایک خاص طور پر مشہور شخصیات سے منشیات اور نوجوانوں کی صحت پر ان کے اثرات کے خلاف خبردار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے حال ہی میں بہت آزادی انجوائے کرنا شروع کی ہے۔ ہم تحائف سے بھرے پڑے ہیں، رقص کرتے ہیں کھیل کود میں مصروف ہیں۔ رات دیر تک جاگتے رہتے ہیں، ہر ایک ٹویٹ بھیجتا ہے، ہر کوئی ویڈیو میں حصہ لیتا ہے، ہر ایک منشیات کے بارے میں بات کرتا ہے، ہمارے نوجوان منشیات کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار گئے اور آپ مایوسی کے عالم میں بیٹھے ہیں۔ یہ حب الوطنی نہیں ہے.

قابل ذکر ہے کہ ماہ شوال کے آغاز سے سعودی عرب نے مملکت کے تمام خطوں میں منشیات کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ سکیورٹی حکام ملک کو معاشرے پر اس خطرناک لعنت سے پاک کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

سکیورٹی حکام نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ رابطہ فون نمبروں پر کال کرکے منشیات کی اسمگلنگ یا فروغ دینے کے دھندے کی اطلاع دیں۔ مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ گورنری میں ہلپ لائن 911پر اور مملکت کے باقی علاقوں میں 999 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں