دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا فاؤنٹین شو ’’ دی پوائنٹ‘‘ کو بند کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فاؤنٹین شو ’’ دی پوائنٹ‘‘ کو 15 مئی سے اگلی اطلاع تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ’’دی پوائنٹ‘‘ کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ عوام جمعہ سے اتوار یعنی 12 سے لیکر 14 مئی تک فائنل شوز دیکھ سکتے ہیں۔

مقامی طرز زندگی کے آؤٹ لیٹ ’’واٹس آن دبئی‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ فاؤنٹین کو دوبارہ تعمیر و ترقی کے لیے بند کیا جارہا ہے۔ تاہم اس کے دوبارہ کھلنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے یہ فاؤنٹین شو اکتوبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ پرکشش فاؤنٹین شو دنیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتا ہے۔

14 ہزار مربع فٹ کا فاؤنٹین امارات کا واحد کثیر رنگی فاؤنٹین بھی ہے جس میں 3 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹس اور واٹر جیٹ ہیں ۔ یہ مشہور خلیجی، پاپ، کلاسک اور بین الاقوامی معروف دھنوں پر 105 میٹر اونچی پانی کی لہریں چلاتے ہیں۔

فاؤنٹین کو پائیداری ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی ذخیرہ یا فلٹریشن کے آلات کے بغیر براہ راست سمندر سے گردش کرنے والے پانی کا استعمال کرتا ہے۔ دریں اثنا توانائی کی بچت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کو کوریوگراف کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں