چونکا دینے والی ویڈیو، نوجوان کا سکول کے سامنے ڈرائیور پر خنجر سے حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں بظاہر عدم برداشت اور حد سے بڑھتے غصے پر مبنی ایک واقعہ پیش آیا جسے نے شہریوں کو غم و غصہ میں مبتلا کردیا۔ واقعہ کے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس کی شدید مذمت کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان نے ریاض کے مشرق میں الخلیج محلے میں ایک سکول کے سامنے ڈرائیور کو چاقو مارا اور پھر فرار ہو گیا۔

ویڈیو میں نوجوان سکول کے سامنے کھڑی کار کے قریب آیا۔ اس کا پچھلا دروازہ کھولا اور ڈرائیور پر کئی مرتبہ چاقو کے وار کردیئے۔ پھر وہ گاڑی سے تیزی سے باہر نکلا اور چلا گیا۔

ریاض پولیس نے بعد میں اس شہری کو گرفتار کرلیا۔ جس شخص پر حملہ کیا گیا تھا اس کی حالت مستحکم ہے۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ مجرم ذہنی بیماری میں مبتلا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ نوجوان کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوٹیج میں حملہ آور کو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔۔ ڈرائیور کے بازو میں چاقو کے 12 زخم آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں