کوکین، ہیروئن، کرسٹل میتھ سمیت دبئی پولیس نے 2023 میں 238 کلو منشیات پکڑی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی پولیس نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 238 کلوگرام منشیات ضبط کی ہے جس میں کوکین، ہیروئن، کرسٹل میتھ اور تقریبا چھ ملین نشہ آور گولیاں شامل تھیں۔

ضبط کی گئی منشیات میں افیون، چرس اور حشیش بھی شامل ہے۔

یہ اعداد وشمار جنرل ڈیپارٹمنٹ آف اینٹی نارکوٹکس کے پہلی سہ ماہی کے جائزہ اجلاس کے دوران پیش کیے گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق جنوری اور مارچ کے درمیان، منشیات سے متعلق جرائم کے لیے تقریباً نصف (47 فیصد) مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دبئی پولیس نے پہلی سہ ماہی کے دوران مختلف ممالک کو 65 اہم معلومات فراہم کرنے میں تعاون کیا، جس کے نتیجے میں 65 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 842 کلو گرام منشیات بشمول قات، کوکین، چرس اور ہیروئن ضبط کی گئی۔

اسی عرصے کے دوران، منشیات کا کاروبار چلانے والے 208 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پتہ لگایا کر انہیں بلاک کیا گیا۔

فروری میں، ’’العربیہ‘‘ نے خبر دی تھی کہ کس طرح دبئی پولیس نے 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو 8.7 ملین ڈالر (32 ملین درہم) کی مصنوعات پر مشتمل منشیات رِنگ چلا رہے تھے۔

اس وقت شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات کے اسمگلروں کو 111 کلو گرام مختلف منشیات کا کاروبار کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

پہلی کارروائی میں مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں 99 کلو گرام کیپٹاگون کی تجارت کرنے کی کوشش کرنے والے تین رکنی گینگ کو ناکام بنا دیا گیا، جس کی مالیت 8.4 ملین ڈالر (31 ملین درہم) تھی۔

اس آپریشن میں ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کی گئی جو مبینہ طور پر بین الاقوامی موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے منشیات کی تشہیر کرتا تھا۔ اس کے قبضے سے 9.7 کلو گرام کرسٹل میتھ اور دوائیوں کو فلٹر کرنے اور تیار کرنے میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد ہوئے۔

حتمی آپریشن میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی جس نے مبینہ طور پر منشیات کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔

ملزم کا پتہ لگانے اور اسے گرفتار کرنے کے بعد مزید 23 افراد کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی گئی جن کے قبضے سے ہیروئن، کرسٹل میتھ اور چرس برآمد ہوئی۔

دبئی سمیت پورے متحدہ عرب امارات میں حکام معمول کے مطابق انسداد منشیات کے لیے مختلف مہمات چلا کر منشیات کی تجارت اور اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں