سعودی ہیلتھ پریکٹیشنر نے زخمی مریض کو بچا کر دل موہ لیے

میں نے جو کچھ کیا وہ مذہبی، انسانی اور حب الوطنی کا تقاضہ تھا: ہسپتال میں نرسنگ سروسز کے ڈائریکٹر کا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے علاقے عسیر کی ’’ رجال المع‘‘ گورنری میں ایک ٹریفک حادثہ کے بعد ہسپتال میں اعلی عہدہ پر فائز ہیلتھ پریکٹشنر نے زخمیوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کرکے اعلی اخلاقی مثال قائم کردی۔ ’’ رجال المع‘‘ کے جنرل ہسپتال میں نرسنگ سروسز کے ڈائریکٹر یحییٰ بن ابراہیم الالمعی نے زخمی کو بروقت اپنی گاڑی پر ہسپتال پہنچایا اور دل موہ لیے۔

سوشل میڈیا پر ان کی انسانی ہمدردی پر مبنی اس اقدام کی بڑے پیمانے پر تعریف کی گئی ۔ رجال المع جنرل ہسپتال میں نرسنگ سروسز کے ڈائریکٹر یحییٰ بن ابراہیم اس وقت حیران رہ گئے کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ العوص پارک سے متعلقہ رکاوٹ کے نیچے حادثہ پیش آیا تھا ۔ یحییٰ بن ابراہیم اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے۔ حادثہ دیکھ کر انہوں نے اپنی گاڑی روکی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں لگ گئے۔ انہوں نے صورت حال کا جائزہ لیا اور شدید زخمی کو خطرے کی حالت سے بچانے کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچانا ضروری تھا۔

یحییٰ بن ابراہیم الالمعی نے بتایا کہ حادثے میں چار زخمیوں میں ایک شخص وہ تھا جس کے سر پر چوٹ لگی تھی اور خون بہہ رہا تھا۔ اس لیے میں نے زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ دوسروں کو چیک کیا۔ ہم سب کو صحیح ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کا علم ہے۔ اللہ کے فضل سے ہم زخمیوں کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا جب میں نے عقبہ کے داخلی راستے پر کاروں کا ہجوم دیکھا اور گاڑیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی سے ٹریفک بند ہو رہی تھی۔ رش کی وجہ سے ایمبولینس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ میں نے زخمی شخص کو اپنی گاڑی میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اپنی بیوی اور بچوں کو پچھلی سیٹوں پر بیٹھنے کو کہہ دیا۔ اس طرح کی چوٹوں میں وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔ زخمی شخص کو بہت جلد ہسپتال منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہسپتال اس مقام سے صرف 7 منٹ کی دوری پر تھا۔ زخمی شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی اور اب وہ شخص بالکل ٹھیک ہے۔

یحییٰ بن ابراہیم الالمعی نے کہا میں نے جو کچھ کیا ہے وہ میرے اوپر ایک مذہبی اور حب الوطنی کا فریضہ ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ ایک انسانی عمل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں