ایم بی سی لاؤڈ ایف ایم: سعودی عرب میں پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں انگریزی زبان کے پہلے مغربی تجارتی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز کر دیا گیا

ایم بی سی گروپ جو سعودی عرب کے پہلے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن اور پینوراما ایف ایم کا بانی ہے نے اتوار کو اس ریڈیو اسٹیشن کا آغاز کیا۔

یہ ایف ایم نوجوانوں اور بڑھتے ہوئے انگریزی بولنے والے سامعین کے لیے مختلف پروگرام نشر کرے گا۔

اب تک جدہ، دمام اور دارالحکومت ریاض میں نشریات کا آغاز ہو چکا ہے۔

العربیہ انگلش کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق، اسٹیشن ایک ہم عصر ہٹ ریڈیو (سی ایچ ار) فارمیٹ کی پیروی کرتا ہے۔

یہ فارمیٹ 18 سے 35 سال کی عمر کے سامعین کی ضروریات کو مدنظر رکھتا ہے، جو کہ موسیقی کی پیشکش کے لیے انتہائی مطلوب ڈیموگرافک ہے۔

چینل موجودہ رجحانات کے مطابق مقبول موسیقی پیش کرے گا جس کا تعین امریکی اور برطانوی ٹاپ 40 چارٹس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

ایم بی سی گروپ کے چیئرمین ولید الابراہیم نے ایک پریس ریلیز بیان میں کہا کہ تفریح اور نشریات کے شعبے میں سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے تحت ہمارا مقصد پورے ملک میں متنوع سامعین تک پہنچنا ہے۔

دریں اثنا، زیاد حمزہ، ایم بی سی گروپ ڈائریکٹر آڈیو، ریڈیو اور میوزک نے کہا کہ ہمارا مشن مخصوص ریڈیو مواد کی پیشکش کے ذریعے سامعین کو دنیا بھر میں دوسروں کے ساتھ جوڑنا ہے۔

لاؤڈ ایف ایم پروگرامنگ

ناشتے کی ٹیم جے آر اور دانا ہفتے کے دنوں میں پروگرام کریں گے۔

ان کا چار گھنٹے کا شو، جس کا عنوان 'دی ڈیلی ویک اپ' ہے، صبح 6 بجے سے 10 بجے تک چلے گا اور یہ براہ راست کال کے ساتھ میوزک اور فیچر گیمز پر مشتمل ہو گا۔

چینل ایک خصوصی سنڈیکیٹ فیڈ بھی پیش کرے گا جس میں شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک، ریان سیکرسٹ اور سیزانی موجود ہوں گے۔

جمعرات اور جمعہ کو، پہلے سے ریکارڈ شدہ ڈانس میوزک سیٹ کے ساتھ بین الاقوامی ڈی جیز رات 10 سے صبح 3 بجےکے درمیان پروگرام پیش کریں گے۔

طارق مجدلانی نے لاؤڈ ایف ایم میں بطور اسٹیشن منیجر شمولیت اختیار کی ہے۔ العربیہ کو دی گئی معلومات کے مطابق، وہ برانڈ حکمت عملی، پروفائلنگ اور پوزیشننگ تیار کرنے میں بھی رہنمائی کریں گے۔

اسٹیشن جدہ میں 94.3 ایف ایم، دمام میں 88.5 ایف ایم اور ریاض میں 99.0 ایف ایم پر دستیاب ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں