سمندری طوفان "موکا" برما اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے اعلان کے مطابق طوفان موکا جسے خطے میں ایک دہائی میں سب سے زیادہ طاقتور قرار دیا گیا ہے اتوار کو بنگلہ دیش اور برما کے ساحلوں تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موکا فی الحال بنگلہ دیش میں کاکس بازار کے ساحل اور برما کی سرحد پر ہے جو وہاں سے ممکنہ طور پر شمال- شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور بالآخر آج سہ پہر کاکس بازار اور شمالی برما کے ساحلوں کو عبور کرے گا۔

بنگالی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے مرکز کے گرد 75 کلومیٹر کے دائرے میں ہوا کی رفتار تقریباً 195 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، آندھی اور طوفان کی رفتار تقریباً 215 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

’زوم ارتھ‘ سینٹر کے مطابق یہ طوفان انتہائی شدید سمندری طوفانوں میں شامل ہے۔

امریکن ہریکین سینٹر نے کہا تھا کہ "موکا" خلیج بنگال میں بنگلہ دیش اور برما کے ساحلوں کے قریب پہنچتے ہی پانچویں کیٹیگری میں تبدیل ہو گیا ہے۔

امریکن سینٹر نے اتوار کے روز کہا کہ سمندری طوفان کے ساتھ 259 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں