ایران کے ایک ہوائی اڈے پر عمانی طیارے سے پراسرار چیز کے ٹکرانے کا واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ملک سلطنت عمان کی فضائی کمپنی ‘عمان ایئر’ نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ ایران کے شیراز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے دوران طیارے کو "نامعلوم پراسرار" شے سے نقصان پہنچا جس کی وجہ سے شیراز سے مسقط جانے والی واپسی کی پرواز میں تاخیر ہوئی۔

کمپنی نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ "مسقط سے شیراز جانے والے طیارے کو لینڈنگ کے وقت نامعلوم چیز کے ٹکرانے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے بعد عمان ایئر کی پرواز کو روک دیا گیا تھا۔ کمپنی کی انجینیرنگ ٹیم نے طیارے کی مسقط واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ۔"

عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا نے عمان ایئر کے حوالے سے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظرطیارے کو زمین پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عمان ایئر کی پرواز کے ٹیک آف میں تاخیر ہوئی"۔ کمپنی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں