اردن کے ولی عہد امیر حسین کی شادی کی تیاری میں فوجیوں کی خصوصی تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کے ولی عہد شہزادہ الامیر الحسین کی محترمہ رجوہ خالد السیف سے شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ یہ شادی کم جون کو ہونا طے پائی ہے۔

اردنی شہریوں اور دنیا بھر کے لیے قدیم اردنی شاہی روایات پر مشتمل ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ شادی کی تقریب اردنی شاہی ہاشمی شادیوں کی روایات اور رسوم پر عمل کریں گی۔

سمر پارٹی

شاہ حسین بن طلال رائل آرمرڈ بریگیڈ / 40 کے ارکان نے ولی عہد الامیر الاحسین کی شادی قریب آنے کی مناسبت سے ‘‘سمر پارٹی’’ کا انعقاد کیا اور ان کی شادی کا جشن منایا۔ ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ رائل آرمرڈ بٹالین میں معاون کمانڈر کے عہدے پر فائز ہیں۔

اردنی ولی عہد

اردنی ولی عہد، ان کے ساتھی افسران، نان کمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوم کی موجودگی میں شادی کے اس جشن میں شرکت کی۔ ‘‘سمر پارٹی’’ میں شاعری، گیت اور رات کے قصے سنائے گئے۔ ایک مقبول رقص پیش کیا گیا ۔ ساتھ ساتھ جنگ اور ہتھیاروں کی تنصیب اور انہیں ہٹانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

بریگیڈ کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل فواد علی العیصرہ نے ولی عہد کو اس پیارے موقع پر مبارکباد پیش کی اور بریگیڈ کے ملازمین کی جانب سے ان کی قدر و منزلت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ولی عہد کی شخصیت میں عاجزی، محبت، اور سپاہی کی اقدار اور جذبہ کی موجودگی اور فوجی قوانین کی تعمیل کی تعریف کی۔ انہوں نے ولی عہد کی اچھی ترتیب ، قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

ولی عہد کی شادی عمان کے زہران پیلس میں یکم جون کو ہوگی۔ یہ دارالحکومت میں بنائے گئے قدیم ترین محلوں میں سے ایک ہے۔ اس محل میں بہت سی شاہی شادیوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ خاص طور پر ولی عہد کے والد شاہ عبداللہ دوم اور ان کے مرحوم دادا شاہ حسین بن طلال کی شادی کی تقریب بھی اسی محل میں ہوئٍ تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں