جنوبی سعودی عرب کا قدیم گاؤں "الجہمہ" صدیوں بعد بھی سیاحوں کے لیے پرکشش مقام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے جنوب میں واقع ثقافتی ورثے کی زبان میں ‘الجہمہ’ کا قدیم گاؤں اپنی قدیم خوبصورتی کوصدیوں بعد بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

فوٹوگرافر "علی مدشوش" نے حال ہی میں اس تاریخی گاؤں کا دورہ کیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔اس دوران انہوں نے جنوبی سعودی عرب کے ایک گاؤں کو خاص طور پر اجاگر کیا۔ الجہمہ کا یہ گاؤں سرات عبیدہ گورنری کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں فوٹوگرافر علی مدشوش نے کہا کہ میں اس گاؤں کی جمالیات سے بہت متاثر ہوا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد تاریخی گاؤں ہے۔ اس گاؤں کا صدیوں پرانہ طرز تعمیر اس دور کا ایک شاہکار ہے۔ مٹی اور پتھر سے بنائی گئی عمارتوں میں ایسا مواد استعمال کیا گیا ہے جو انہیں صدیوں بعد بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کچے مکانات اور میناروں پر مشتمل ہے۔ان میں کچھ میناراناج ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ کچھ مینار گاؤں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے تھے جن پرپہرے دار پہرہ دیا کرتے تھے۔ تاریخی گاؤں میں ایک ہی ترتیب کے ساتھ ملتی جلتی عمارتیں پائی جاتی ہیں۔مجموعی طورپر یہاں پر آج بھی 100 عمارتیں موجود ہیں۔

سعودی عرب کے جنوب میں واقع ثقافتی ورثے کی زبان میں ‘الجہمہ’ کا قدیم گاؤں

ان میں سے کچھ ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور راستوں اور نجی سہولیات سے آراستہ ہیں۔ گاؤں میں لوگوں کی طرف سے یا ادارہ جاتی یا حکومتی مدد سے بحالی کا کام نہیں ہوا مگراس کے باوجود یہ گاؤں آج بھی اپنی عظمت رفتہ کی یادگار ہے۔

جھمہ گاؤں

قابل ذکر ہے کہ الجہمہ گاؤں عسیر کے جنوب میں سرات عبیدہ علاقے کے قریب واقع ہے۔ یہ گاؤں رقبے کے لحاظ سے اس علاقے کے بڑے دیہاتوں میں سے ایک ہے اور وہاں کے خوبصورت ترین گاؤں میں سے ایک ہے۔ یہ دوسرے دیہاتوں سے مختلف ہے، لیکن یہ کئی لحاظ سے منفرد ہے۔ گاؤں تک پہنچنے کے لیے چار وادیوں وادی الظاہر، وادی الصعیدہ ، وادی مقطر اور وادی فارع سے گذرنا پڑتا ہے۔

اسے کئی ناموں سے جانا جاتا تھا جن میں ظالمہ،الوادی العسیر،وادی الغنیمہ اورکئی دوسرے نام شامل تھے۔یہ گاؤں قدیم زمانے سے اپنی سخاوت کے لیے مشہور تھا، کیونکہ یہاں ایک کھلی بیٹھک ہوتی تھی جس میں قبیلے سے باہرسے آئے مہمان بیٹھتے اور ان کی خاطر تواضع کی جاتی۔ یہ پرانے گاؤں کے لوگوں کی سخاوت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں