قطری اقامہ کے حامل تارکین وطن ’وزٹ ویزا‘ پر عمرہ اور سعودی سیاحت کر سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے خلیجی ریاست قطر کا اقامہ رکھنے والے غیر ملکی مقیمین کی سہولت کی خاطر سیاحت اور عمرہ کے لیے وزٹ ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویزے حصول کے لیے "سعودی سفارت خانے کے ویزا سینٹر میں ملاقات کا وقت بک کرنا اور اصل پاسپورٹ کے ساتھ فنگر پرنٹ کا اندراج کرنا" کرانا لازمی ہو گا۔

قطرمیں مقیم غیرملکیوں کی سیاحت اور عمرہ کے لیے ’وزیٹر ویزے‘ کا اجراء
قطرمیں مقیم غیرملکیوں کی سیاحت اور عمرہ کے لیے ’وزیٹر ویزے‘ کا اجراء

وزارت حج نے کہا کہ اس کثیر المقاصد وزٹ ویزے کے بہت سے فوائد ہیں۔ ویزہ ہولڈر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ سعودی عرب میں سیر و سیاحت اور نقل وحمل کی سروسز سے مستفید ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ یہ سروس گروپوں کی شکل میں آنے والے زائرین اور انفرادی زائرین سب کو فراہم کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں