مدینہ منورہ میں کتاب میلہ شروع، 300 سے زیادہ اشاعتی اداروں کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مدینہ منورہ میں جمعرات کو لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے کتاب میلہ 2023 کا آغاز کردیا۔ یہ میلہ کنگ سلمان انٹرنیشنل سینٹر فار ایگزیبیشنز اینڈ کنونشنز کے جنوبی علاقے میں منقعد کیا جارہا ہے تاکہ آنے والوں کو ادب اور علم سے بھرپور ماحول میں پیش کیا جا سکے۔ دوپہر 2:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک دس دنوں تک نمائش جای رہے گی۔ نمائش میں سرگرمیوں کا ایک پیکج موجود ہے۔ ادبی، ثقافتی اور علمی تقریبات رکھی گئی ہیں۔ تقریباً 300 مقامی، عرب اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں اور مصنفین کے ایک گروپ کی موجودگی میں مملکت کے اندر اور باہر سے ادیب، شاعر اور دانشور اپنی تحریروں کے ساتھ موجود ہیں۔

لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد علوان نے نمائش کے دوسرے ایڈیشن کے اجراء پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا معاشرے میں پڑھنے کی طرف توجہ دینے کے حوالے سے ایسی نمائشوں کا کردار قابل ستائش ہوتا ہے۔ اس کے بچوں کی زندگی میں ادب کی تخلیق کا رجحان بڑھتا ہے۔ اشاعت کی صنعت، سعودی ترجمہ کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ادب، اشاعت اور ترجمہ تینوں شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

نمائش کا پہلا دن

نمائش کے پہلے دن ایک تھیٹر پرفارمنس کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس پرفارمنس سے نمائش کے مقاصد کو فروغ دیا گیا۔ ایسے پروگرام جدید اشاعت کے کلچر کے ساتھ اس کی رفتار کو برقرار رکھنے میں معاون ہوتے ہیں۔ ایک ثقافتی پروگرام کے حصے کے طور پر درجنوں معیاری تقریبات پیش کی گئیں۔ نمائش میں بچوں کا علاقہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ سعودی، عرب اور بین الاقوامی مقررین کی شرکت کے ساتھ مکالمے کے سیشنز، ثقافتی سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

پہلی مرتبہ نمائش میں گونگے بہروں کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تعارفی ستون اور مختلف پویلین

نمائش 15 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں تعارفی ستون اور مختلف پویلین لگائے گئے

ہیں۔ نمائش میں سعودی مصنف کا کارنر بھی ہے۔ اس کارنر میں خود شائع شدہ سعودی مصنفین کو نمائش میں زائرین کے لیے کتابیں دکھانے اور فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کارنر میں 200 تک کے عنوانات کی اجازت دی گئی ہے۔ نمائش کے اندر اپنی کتابوں کو تلاش کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے سٹڈی ایریاز اور ریسٹورنٹس اور کیفے بھی موجود ہیں۔

مدینہ کتاب میلہ 2023 اس سال کے لیے ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کے زیر اہتمام مملکت کا دوسرا بڑا کتاب میلہ ہے۔ اس سے پہلے مشرقی کتاب میلہ گزشتہ مارچ میں منعقد کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں