‘آئی ایس ای ایف‘ 2023ء پلیٹ فارم پر سعودی عرب کا نام روشن کرنے والے ستارے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں 13 سے 19 مئی 2023ء کے دوران منعقد ہونےوالے ‘انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیرنگ فیئر’[آئیسیف] میں سعودی عرب کے تخلیقی صلاحیت کے حامل نوجوانوں نے مجموعی طور پر27 اور چارخصوصی ایوارڈز جیت کرمملکت کا نام روشن کیا ہے۔

‘آئی ایس ای ایف’ کے اس بین الاقوامی ایونٹ سعودی عرب کی طرف سے کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن برائے ٹیلنٹ وتخلیق "موھبہ" اور وزارت تعلیم نے مملکت کی نمائندگی کی۔

’ری جنیرن انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینرنگ فیئر ‘ [آئی ایس ای ایف] برائے سال 2023ء میں مجموعی طور پر70 سے زاید ممالک کے 1,800 سے زیادہ باصلاحیت طلبا اور طالبات کی شرکت کی۔ یہ پروگرام 13 سے 19 مئی تک امریکا میں منعقد ہوا۔

بڑے انعامات میں سعودی ٹیم نے پہلے نمبر پر 2 انعامات، دوسرے نمبر پر 7 انعامات، تیسرے نمبر پر 7 انعامات اور چوتھے نمبر پر 7 انعامات جیتے۔

پہلی پوزیشنیں سعودی عرب کے طالب علم فیصل المحیش نے کیمسٹری کے شعبے میں اپنی تحقیق اور کوالٹی پراجیکٹ میں حاصل کی۔ ان کا یہ پروجیکٹ "ایک دھاتی نامیاتی فریم ورک پر مبنی الیکٹرو کیٹیلسٹ، اعلی کارکردگی اور کم لاگت کے ساتھ سمندری پانی سے ہائیڈروجن تیار کرنا" کے عنوان سے تیار کیا گیا تھا۔

اس تحقیقی مقابلے میں طالب علم محمد العرفج نےماحولیاتی انجینیرنگ کے شعبے میں "رابطہ مائع کا استعمال کرتے ہوئے ایندھن اور کھلی ہوا کے ذرائع سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو منجمد کرنا‘‘ کے عنوان سے پیش کردہ تحقیق میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

دوسرے مرحلے میں طالبہ طیف الحدمی ، طالبہ لطیفہ الغنام، لین الملحم نے توانائی کے شعبے میں، زہرہ آل شبر نے بائیو میڈیسن اور صحت کے شعبے میں۔ طالبہ فاطمہ العرفج کیمسٹری، طالب علم وسام القرشی نے بائیو میڈیکل انجینیرنگ کے شعبے اور طالبہ دیما مروحی نے ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے شعبے میں ایوارڈز حاصل کیے۔

تیسرا مرحلے میں ریتاج السلمی نے توانائی کے شعبے، فجر الخلیفی نے توانائی، فارس الیامی نے طبی علوم کے شعبے، لیان نور ولی نے ماحولیاتی انجینئرنگ،عبیر الیوسف نے میٹریل سائنسز، لیان المالکی اور نور الحماد نے علم نباتات پراپنے تحقیقی مقالے پیش کیے اور ایوارڈز حاصل کیا۔

چوتھے اور آخری مرحلےمیں ماریہ قمصانی نے انجینیرنگ ٹیکنالوجیز کے شعبے میں،بندر البراہیم نے روبوٹکس اور سمارٹ ڈیوائسز، ھنادی عریف نےسماجی علوم اور انسانی رویوں، ماریہ الغامدی نے ماحولیاتی انجینیرنگ، تہانی احمد نے میٹریل سائنسز، وضی شجاع نے ارضیات اور یزن الفلیح نے پلانٹ سائنسز کے شعبے میں ایوارڈز جیتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں