اسرائیل سے منسلک دہشت گرد گروپ کو گرفتار کرلیا ہے: ایران

مغربی سرحد سے ایران داخل ہونے والے افراد کو حراست میں لیا گیا: ایرانی وزیر انٹیلی جنس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ اسرائیل سے منسلک ایک "دہشت گرد" گروپ کو اتوار کے روز ایران کی مغربی سرحدوں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری نور نیوز ایجنسی کے مطابق اسماعیل خطیب نے کہا کہ اسرائیلی حکومت سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مغربی سرحدوں سے ملک میں داخل ہوا تھا۔

واضح رہے ان دنوں تہران کے جوہری پروگرام پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پہلے سے بڑھی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں