امریکی ریاست کنساس میں سعودی طالبہ اثیر آل خلبان ڈوب کر جاں بحق، تفصیلات جانیے
اثیر اپنی تعلیم کی وجہ سے سال سے زیادہ عرصہ سے خاندان کو ملنے نہیں گئی تھی: کزن کی ‘‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’’ سے گفتگو
سعودی عرب کے میڈیا حلقوں اور سوشل میڈیا پر امریکی ریاست کنساس میں سعودی سکالر شپ کی طالبہ اثر آل خلبان کی گلیشیئر نیشنل پارک میں چٹان سے گر کر ڈوب جانے کی خبر گردش کر رہی ہے۔ سنو پارک کے حکام نے بتایا کہ ایک 28 سالہ خاتون چٹان سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔
اثیر کے کزن عبداللہ خلبان نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر کہا کہ ہم خدا کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ، اللہ کی مرضی پر یقین رکھنے والے دل کے ساتھ بتایا جاتا ہے کہ میری چچا زاد بہن عبد الرحمن کی بیٹی اثیر آل خلبان وفات پاگئی ہیں۔
‘‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’’ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں عبداللہ خلبان نے کہا کہ میری کثن اثیر کی امریکہ میں دریا میں گرنے کے بعد موت سے خاندان تباہ ہو گیا۔ یہ خبر اس خاندان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھی جو طویل عرصے سے اثیر کی واپسی کا انتظار کر رہا تھا۔ اثیر کا امریکہ سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کرکے واپس آنے کا انتظار کیا جارہا تھا تاہم اللہ کی مرضی سب سے مقدم ہے۔
عبد اللہ نے بتایا اثیر اپنی پڑھائی کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصے تک مملکت میں اپنے خاندان کے پاس واپس نہیں آئی تھی۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ سکالرشپ پر گئی تھی۔ اس کی موت اپنے دوستوں کے ساتھ سفر کے دوران دریا میں گرنے سے ہوگئی ۔ جازان یونیورسٹی نے بھی سکالرشپ پر امریکہ جانے والی اپنی طالبہ اثیر کی موت کا اعلان کیا۔