سعودی عرب: ریت کے ٹیلوں اور پانی کے ذخائر سے الرکنہ جھیل مزید خوبصورت ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی ‘‘ الرکنہ جھیل’’ نے ریت کے ٹیلوں اور پانی کے تالابوں کے درمیان ہم آہنگی نے جیل کو مزید خوبصورتی عطا کردی۔ حسین مناظر نے راہگیروں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ بلندیوں سے دیکھے جانے پر جھیل لوگوں کو سحر زدہ کرنے لگی ہے۔

فوٹوگرافر عبداللہ البرغش نے القصیم علاقے کے جنوب میں الراس گورنری کے مغرب میں واقع علاقے کی جمالیات کو ویڈیو میں محفوظ کرلیا ہے۔ یہ ایک جمالیاتی ویڈیو ہے۔ فضائی فوٹو گرافی کامیابی سے جھیل کے حسن و جمال کو لوگوں کے سامنے لے آئی ہے۔ ویڈیو میں قدیم پہاڑ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

Advertisement

‘‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’’ کے ساتھ انٹرویو میں عبد اللہ البرغش نے وضاحت کی کہ الرکنہ جھیل میں گرجتی لہروں والا سمندر اور القصیم کے جنوب مغرب میں ایک سیاحتی مقام بھی شامل ہے۔

یہ ضلیع رشید سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ ہ مقام چاروں طرف سے بلند پہاڑوں، صاف ندیوں اور وسیع میدانوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس مقام پر مختلف خصوصیات والے علاقے جمع ہو جاتے ہیں۔ یہاں پانی ہے، میدانی علاقہ ہے اور پہاڑ بھی ہیں۔

انہوں نے کہا میں نے فضائی ویڈیو کے ذریعے فطرت کی خوبصورتی کو محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس مقام نے پانی، میدان اور پہاڑ کو جمع کرلیا اور شاندار فنکارانہ تصویر بنا دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں