سعودی عرب میں القصیم یونیورسٹی کی طالبات کی بس کو حادثہ پیش آگیا، بس ایک کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ بس میں سوار ایک طالبہ جاں بحق اور 24 طالبات زخمی ہوگئیں۔ حادثہ صبح 7 بجے پیش آیا جب طالبات یونیورسٹی جارہی تھیں۔
القصیم یونیورسٹی نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ بریدہ شہر میں بس کار سے ٹکرائی۔ حادثہ کے بعد حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ضروری کاموں کی ہدایات دیتے رہے۔ زخمی طالبات میں سے 2 کی حالت بہت زیادہ خراب ہوئی۔ باقی میں سے اکثر کو معمولی طبی امداد دے کر ہسپتال سے رخصت کردیا گیا۔
حادثہ پیش آنے پر یونیورسٹی نے غم کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی میں مرحوم طالبہ کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔