اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد سے داخل ڈرون مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمعرات کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کی شمالی سرحد کے قریب لبنانی فضائی حدود سے آنے والے ڈرون کو مار گرایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سپاہیوں نے لبنان کی فضائی حدود سے اسرائیلی فضائی حدود میں زریت گاؤں کی طرف آنے والے ڈرون کا پتہ لگایا اور پھر اسے مار گرایا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اس ڈرون کی مکمل نگرانی کر رہا تھا۔ ’’العربیہ‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج شمالی سرحد پر چوکنا تھی ۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں