سعودی عرب کا عراق میں صنعتی شہر کے قیام پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر صنعت بندر الخریف نے کہا کہ عراق میں ایک صنعتی زون کے قیام کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جس میں سعودی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

الخریف نے سعودی عرب ۔ عراق رابطہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ‘العربیہ’ اور الحدث چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس صنعتی زون کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ عراق اور سعودی عرب کے درمیان صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔

Advertisement

الخریف نے عراقی فریق کے ساتھ صنعتی اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق نئے اقدامات کے وجود پر زور دیا۔

انہوں نے عراق کے ساتھ برآمدات اور درآمدات کی مالی معاونت کے لیے 3 بینکوں کے ساتھ 3 معاہدوں پر دستخط کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق کے ساتھ صنعتی اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔ عراق میں صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں توسیع کے مواقع دستیاب ہیں۔ ہم مملکت اور عراق کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

سعودی وزیر صنعت نے نشاندہی کی کہ عراق کے ساتھ قدرتی وسائل جیسے کہ فاسفیٹ اور ایلومینیم سے استفادے کے لیے کام کیا جا رہا ہے اور مملکت میں موجود صنعتی صلاحیتیں عراقی مارکیٹ کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کے حوالے سے الخریف نے کہا کہ عراق کے ساتھ تجارت کا حجم 5 ارب ریال سے تجاوز کر گیا ہے جس میں سے 3.9 بلین ریال مملکت کو جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں