مسجد حرام کے ’سعودی کوریڈور‘ کے افتتاح پرعازمین کے کیا تاثرات ہیں؟

ضیوف الرحمان کا’سعودی کوریڈور‘ کے افتتاح پرخادم حرمین شریفین سے اظہار تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عمرہ کی سعادت اور فریضہ حج کی ادائی کے لیے حرم مکی پہنچنے والے عازمین کی طرف سے حال ہی میں مسجد حرام میں ’سعودی کوریڈور‘ کے افتتاح پر سعودی قیادت کو مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ عازمین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مسجد حرام کی توسیع اور مطاف کوری ڈور کے افتتاح کو سراہا ہے۔

مسجد حرام میں آنے والے زائرین اور عازمین کی طرف سے حال ہی میں کھولے گئے’سعودی کوریڈور‘ کو سراہا اور اسے’سعودی عرب کوریڈور‘ نام رکھنے کی بھی ستائش کی ہے۔

Advertisement

سوڈان سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ڈاکٹر محمد کسبہ نے کہا کہ اسلامی فن تعمیر میں مسجد حرام میں دکھائی دینے والی ترقی اورغیرمعمولی توسیع پوری تاریخ میں اسلام میں آنے والی سب سے بڑی توسیع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین کی زائرین کے لیے خدمات سنہرے حروف میں لکھے جانے کے لائق ہیں کیونکہ مسجد حرام میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور انہیں ہرممکن سہولت کی فراہمی سعودی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔ مسجد حرام کے نئے کوریڈور کا افتتاح ان ہی خدمات کا حصہ ہے جس کے کھولے جانے کے بعد عازمین کو عبادت کی مزید سہولت ملے گی۔

"سعودی گیلری" کا نام رکھنے اور اس کا افتتاح کرنے کی منظوری کو عازمین حج نے سراہا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے حاجی فیصل ابو فیاض نے کہا کہ ’سعودی پورٹیکو‘ جدید اسلامی فن تعمیرکا ایک نیا ماڈل ہے جس میں قدرتی سنگ مرمر، انجینیرنگ اور تعمیراتی آرائش، اور چمکتی ہوئی روشنیاں اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

مصری شہریت کے حاجی سعید احمد نے کہا کہ سعودی کوریڈور زمزم کے بابرکت پانی اور راہداری کے ساتھ پھیلے ہوئے متعدد مشرابیوں سے تمام خدمات سے آراستہ ہے۔ راہداری کے اطراف میں ہرطرف کھلے ہال موجود ہیں جہاں نمازی سہولت اور سکون کے ساتھ عبادت کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں