روشن شہر، عالمی خلائی سٹیشن سے ریاض اس طرح نظر آتا ہے

سعودی دارالحکومت کی تصویر سعودی خلا باز علی القرنی نے لے کر بھیج دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی دارالحکومت ریاض کا خلا سے لیا گیا ایک دلکش سنیپ شاٹ سامنے آگیا۔ یہ خوبصورت منظر عالمی خلائی سٹیشن پر موجود سعودی خلا باز علی القرنی نے لیا اور بھیجا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاض رات کو روشن ہے اور اپنے اطراف کو بھی روشن کر رہا ہے۔

القرنی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا "ریاض کا چہرہ مجھے بادلوں کے آئینے میں نظر آیا، اللہ آپ کو خوش رکھے، اے ریاض کے لوگو! یہ وہ تصویر ہے جو ہم نے دارالحکومت کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے لی ہے۔"

یہ تصویر مختلف مواصلاتی پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔ لوگوں نے تصویر دیکھ کر تبصروں کی بھرمار کردی۔ اس تصویر پر لوگوں نے شاعری اور آیات قرآنیہ پر مبنی تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا "ریاض ایک روشن موم بتی ہے۔"

واضح رہے دو سعودی خلابازوں، ریانہ برناوی اور علی القرنی کو دو دیگر خلا بازوں کے ساتھ 21 مئی کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے "اسپیس ایکس" کے تیار کردہ "فالکن 9" راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں