لبنانی فوج نے یرغمال سعودی شہری کو رہا کرا لیا، اغوا کار گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی انٹیلی جنس نے اتوار کے روز بیروت سے اغوا کیے گئے سعودی شہری کو بازیاب کرا لیا ہے۔ اتوار کو بیروت اور اس میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

"انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ایک پیٹرولنگ یونٹ نے لبنانی سرحد پر آپریشن کے بعد اغوا کیے گئے سعودی مشاری المطیری کو رہا کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ لبنانی فورس نے اغوا میں ملوث کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ اغوا کاروں نے المطیری کی رہائی کے بدلے چار لاکھ ڈالر تاوان طلب کیا تھا۔

مشاری المطیری
مشاری المطیری

واضح رہے سعودی عرب نے اپریل 2022 میں لبنان سے اپنے سفیر کی واپسی کا اعلان کر دیا تھا۔ جس کے بعد تعلقات بہتر ہوتے دکھائی دیے۔

2021 میں لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئے تھے جب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستیں لبنان سے تعلقات کے حوالے سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

ایک وقت تھا جب سعودی عرب اور ساتھی امیر خلیجی ریاستیں لبنان عطیہ دینے والے بڑے ممالک میں شامل تھیں تاہم لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے قوت پانے کے ساتھ ان تعلقات میں دراڑ آتی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں