آب زم زم کو حاجیوں کے رہائش گاہوں تک پہنچانے کے پلیٹ فارم کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size


مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی ۔ ادھر زمزم کمپنی نے زمزم الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز کردیا۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد تکنیکی نظام اور تربیت یافتہ انسانی کیڈرز کے ذریعے اعلی ترین معیار کے مطابق تیار زمزم کے پانی کی بوتلیں بغیر کسی رکاوٹ کے عازمین کی رہائش گاہوں تک پہنچانا ہے۔

زمزم کمپنی میں سیزنل ورک کے ڈپٹی جنرل سپروائزر ریان نے کہا ہے کہ زمزم پلیٹ فارم کے ذریعے تمام حاجیوں کی رہائش گاہوں کی رجسٹریشن اور ان کا ڈیٹا مکمل کیا جائے گا ۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الیکٹرانک ٹریک اور مرکزی حج پلیٹ فارم کا ڈیٹا ایک جیسا ہو۔ وزارت حج و عمرہ کی طرف سے رہائش گاہوں کو الیکٹرانک طریقے سے نمبر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ حج سیزن کا آفیشل پلیٹ فارم ہےجو حجاج کے گھروں تک آب زم زم کی ترسیل کو یقینی بنائے گا۔ اس میں اعداد و شمار کو دیکھا جائے گا اور کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم انٹرنیٹ کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی کام کرتا ہے جس کا مقصد بغیر کسی تاخیر یا خلل کے کام جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمزم کے پلیٹ فارم پر کام کئی مراحل سے گزرتا ہے۔ ان مراحل کا پلیٹ فارم پر رجسٹریشن سے شروع ہوتا ہے۔ کنٹرول سنٹر سے گزرنا، پروسیسنگ اور نقل و حمل، حجاج کرام کے سپروائزر اور گاڑی کے ڈرائیور کے درمیان ہم آہنگی پیدا اور نقل و حمل کے محفوظ ذریعہ سے پانی کی ترسیل اور دیگر مراحل شامل ہیں۔

واضح رہے الزمزمہ کمپنی اپنے ویژن کے ذریعے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بیت اللہ شریف آنے والوں کو ٹیکنالوجی اور مہارت کے جدید ترین ذرائع سے ہم آہنگ کرکے خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں