اردن کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش نکال لی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی الزرقاء گورنری میں 13 سالہ چرواہے کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے بعد چوبیس گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد اس کی لاش نکالی گئی ہے۔

بچہ دارالحکومت عمان کے مشرق میں واقع زرقا گورنری میں ایک نالے کے اندر مردہ پایا گیا۔ پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کے مطابق بچے کو تقریباً چالیس کلومیٹر سے زیادہ علاقے میں تلاش کیا گیا۔

حادثے میں میں فوت ہونےوالے بچے یوسف البلوی بھیڑ بکریاں چرانے کا کام کر رہا تھا، جب وہ زرقا گورنری کے الہاشمیہ کے علاقے ابو الزیغان سے پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اردن گذشتہ دو دنوں کے دوران شدید بارشوں اور خوفناک ژالہ باری کی وجہ سے ماحولیاتی عدم استحکام کی کیفیت سے متاثر ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں