سعودی عرب:وزارت تعلیم نے کتاب "ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز" کونصاب میں شامل کرنے کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب عرب کی وزارت تعلیم نے اگلے تعلیمی سال 1445ھ سے شروع ہونے والے سیکنڈری پاتھ ویز سسٹم کے نصاب میں کتاب "ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز" پڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد اس شعبے میں تعلیمی کورسز، حالیہ پیشرفت اور سائنسی اور قومی معیارات کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقوں کو آگے بڑھاتے ہوئے خلائی سائنس کے میدان میں طلبا اور طالبات کے مثبت رویوں کی نشونما میں مدد کرنا ہے۔

کتاب "ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز" طلباء کو ثانوی سطح پر قدرتی اور اپلائیڈ سائنسز میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع دے گی جو کہ جنرل ٹریک، کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، صحت اور حیاتیات کے موضوع پر معلومات کے تقریباً 50 فی صد شعبوں پر مشتمل ہے۔

یہ کتاب تھیوری کو تدریس اور سیکھنے کے عمل میں مشق سے جوڑ کر نیچرل سائنسز اور اپلائیڈ سائنس کے مضامین میں سیکھنے کے اوقات میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے مضامین متعارف کراتے ہوئے "زمین اور خلائی سائنس، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں مدد گار ہوگی۔

نیا کورس زمین اور خلائی سائنس کے تعارف سے متعلق ہےاور کائنات میں اہم قدرتی مظاہر کو جوڑنے کے علاوہ زمین، ہوا، خلا، پانی، جانداروں پر چاند گرہن اور سورج گرہن کےاثرات اور ان خلائی مظاہر کے کائنات کے مظاہر کے ساتھ تعلق کو سمجھنے میں مدد دے گا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں