سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سڑکوں پر آوارہ پھرنے والے شیر کو قابو کرلیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں محکمہ ماحولیات نے دارالحکومت ریاض کی گلیوں میں آوارہ پھرنے والے ایک شیرکی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےاسے قابو کرلیا اور اسے مجاز ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات اور جنگلی حیات کے خصوصی دستے نے ریاض شہر کے ایک محلے میں ’اسپیشل فورسز‘ کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں سڑکوں پر گھومنے والے شیر کوپکڑ لیا گیا۔ شیر کی طرف سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کے بعد اسے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسپیشل فورسز فار انوائرمینٹل سکیورٹی نے کہا کہ خطرے سے دوچار جنگلی جانداروں کی تجارت، بشمول ان کا حصول ماحولیاتی قانون کے تحت ممنوع ہے۔ خلاف قانون جنگلی جانوروں کو گھروں میں پالنے پر دس سال قید اور 30 ملین ریال تک جرمانہ ہے یا دونوں سزائیں ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی جنگلی جانور کے خطرے کی صورت میں دیئے گئے رابطہ نمبروں پر مجاز حکام کوفوری مطلع کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں