کویت میں شادی کی تقریب میں ایک شخص نے مجمعے میں دوسرے کو چاقو گھونپ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت میں سوشل میڈیا پرایک چونکا دینے والی ویڈیو نے عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی جب ایک شخص نے شادی کی تقریب میں بھرے مجمعے میں دوسرے کو شادی ہال میں چاقو گھونپ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی ہال میں دعوت پر آئے شرکاء میں ایک شخص نے جیب سے چاقو نکالا اور دوسرے پر وار کر کے فرار ہو گیا۔

یہ سارا ماجرا دیکھ کر شرکاء حیران اور پریشان رہ گئے۔ کچھ لوگوں نے حملہ آور کا تعاقب کرنے کی بھی کوشش کی۔

مقامی اخبارات کے مطابق جس شخص کو چھرا گھونپا گیا وہ حملہ آور ملزم کا اپنا بھائی بتایا جاتا ہے۔

دوسری طرف کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں