اردن میں داخل ہونے والے زائرین کے پاسپورٹس پر شاہی شادی کی خصوصی مہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم اور رجوہ آل سیف کی شاہی شادی کے موقع پر ملک میں آنے والے زائرین کے پاسپورٹس پر آج ایک خصوصی مہرلگائی جارہی ہے۔

اردن کے المملکۃ ٹی وی نے پاسپورٹ پرلگائی جانے والی اس مہرکی تصویر شیئر کی ہے۔اس پر شادی کا سرکاری لوگو تھا جس پر لکھا تھا:’’جشن الحسین‘‘ اس کے بعد یہ الفاظ کندہ ہیں: ’’اردن کی شاہی شادی‘‘ ، جمعرات، یکم جون۔

ٹی وی اسٹیشن نے اردن کی وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ مہر تمام سرحدی گذرگاہوں پر صرف ایک دن کے لیے استعمال کی جائے گی۔

طویل عرصے سے منتظر اردن کی شاہی شادی نے علاقائی اور عالمی توجہ حاصل کی ہے اوراس کی عالمی ذرائع ابلاغ بھی خصوصی کوریج کررہے ہیں۔

شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں کے علاوہ دنیا بھر سے معزز سرکردہ شاہی شخصیات، سربراہان حکومت وہ مملکت اور ولی عہد شرکت کررہے ہیں۔ امریکی خاتون اول جل بائیڈن اور متعدد شاہی شخصیات نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ان میں نیدرلینڈز کے بادشاہ اور ملکہ بھی شامل ہیں۔برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ اس تقریب میں شرکت کے لیے اردن پہنچ چکے ہیں۔

شادی کی تقریب عَمّان کے قصرِزہران میں ہورہی ہے اور اس کے بعد شادی کا جلوس بھی نکالا جائے گا۔اس کے ساتھ مشہور سرخ جلوس بھی ہوگا، جو الحسینیہ محل کی طرف جائے گا۔ یہیں پرشادی کے استقبالیہ اور شاہی عشائیہ کا اہتمام ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں