سعودی عرب: 40 لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، چھ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ڈرگ کنٹرول کے سرکاری ترجمان میجر مروان الحزمی نے انکشاف کیا کہ منشیات کی سمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی نگرانی کرتے ہوئے 40 لاکھ 94 ہزار 950 کی تعداد میں نشہ آور گولیوں کی تشہیر اور فروغ کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس نیٹ ورک کے 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ان میں ایک سعودی شہری، تین مصری اور دو یمنی افراد تھے۔ ملزموں کو ابتدائی قانونی اقدامات کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

اس حوالے سکیورٹی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں منشیات کے فروغ اور ترسیل کے حوالے سے معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ ادارے کو اطلاع دی جائے۔ مکہ مکرمہ، ریاض اور صوبہ الشرقیہ میں ایسی اطلاعات ہیلپ لائن 911 پر دی جائیں۔ باقی علاقوں کے افراد ہیلپ لائن 995 پر کال کرکے اطلاع دے سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں