سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طیب ایردوآن کو دوبارہ منصب سنبھالنے پرمبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم جناب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کو الیکشن میں دوبارہ کامیابی اور منصب صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں 28 مئی کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ 28 مئی بہ روز اتوار کو ترکیہ میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب ایردوآن نے حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلیچدار اوگلو کو شکست دے کر تیسری مرتبہ صدارتی الیکشن جیت لیا تھا۔

گذشتہ اتوار کو ترک الیکشن کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایردوآن نے تیسری بار صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔

کمیشن کے سربراہ احمد یانر نے بتایا کہ ایردوآن نے باضابطہ طور پر صدارتی انتخاب میں 52.14 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں