مکہ معظمہ میں عازمین حج کا زم زم، کھجوروں اور پھولوں سے استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا بھر سے فرزندان توحید کا فریضہ حج کے لیے حجاز مقدس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مکہ معظمہ پہنچنے والے عازمین حج کا پھولوں، کھجوروں، آب زم زم، روایتی قہوے اور کافی سے استقبال کیا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی کیمرہ ٹیم نے عازمین حج کے مکہ معظمہ پہنچنے اور ان کے والہانہ استقبال کے مناظر کی کوریج کی ہے۔

اس تناظر میں، جنوبی ایشیائی عازمین کے لیے طواف کمپنی میں سروس سینٹر 33 کے سربراہ محمود عبدالقادر مسکی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ "طواف کمپنیاں بیت اللہ کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ عازمین کو مناسک حج ادا کرنے، روضہ رسول ﷺ پر حاضری سے لے کر وطن واپسی تک ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت عازمین حج کے فریضہ حج کی ادائی اور عبادت کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں ان کی رہائش گاہ پر زائرین کے لیے زمزم کے پانی، سعودی کافی اور انواع و اقسام کی کھجوروں کے ساتھ ساتھ گلاب کے پھولوں، مٹھائیوں سے استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ عازمین کو کھانے کی فراہمی کا بھی بندوبست کیاگیا ہے۔

دوسری طرف حجاج کرام نے مقدس سرزمین پر پہنچنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدس سرزمین پر ان کی مہمان نوازی کی جا رہی ہے اور حکومت کی طرف سے استقبال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خدا کے مقدس گھر کے زائرین کو پرسکون ماحول اور جدید ترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ زائرین حج کے حوالے سے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور تیاریوں سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں