مکہ مکرمہ میں عازمین کے استقبال کے لیے ہوٹلوں 4.4 لاکھ کمرے تیار

عازمین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے میونسپلٹی کی فیلڈ ٹیمیں مستقل بنیادوں پر عمارتوں کا معائندہ کرتی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کے زائرین کے لیے رہائش گاہوں کا بھرپور انتظام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی حج کے لیے آنے والوں کا بھرپور استقبال شروع کردیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں عازمین کے استقبال کے لیے ہوٹلوں 4.4 لاکھ کمرے تیار ہیں۔

اس تناظر میں سعودی عرب کے مقدس دارالحکومت مکہ مکرمہ کے سرکاری ترجمان اسامہ الزیتونی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ بلدیہ نے درخواستوں کی وصولی اور جانچ کے کاموں کو انجام دینے کے لیے منظور شدہ انجینئرنگ دفاتر کے ذریعے مطلوبہ اجازت نامے جاری کیے ہیں۔ اجازت نامے جاری کرنے سے قبل تمام شرائط پوری کرنے اور مطلوبہ سہولتیں فراہم کیے جانے کی یقین دہانی حاصل کی گئی ہے۔

مکہ ہوٹل
مکہ ہوٹل

الزیتونی نے کہا کہ کمیٹی اس وقت بھی ان عمارتوں کی نگرانی کے مرحلے میں ہے۔ تمام عمارتوں سے گزرنے اور ان کی مسلسل جانچ کے لیے کئی فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مطلوبہ عمارتوں کی دستیابی کے تسلسل کو یقینی بنایا جارا ہے۔ ان عمارتوں میں تمام ضروریات اور سہولیات کے سیزن کے اختتام تک دستیابی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حجاج ہاؤسنگ کمیٹی انتظامی ضوابط کے مطابق حجاج کے لیے رہائش کے پرمٹ جاری کرنے کی ذمہ دار ہے۔ اس کا مقصد بیت اللہ شریف کے زائرین کو محفوظ، صحت مند اور مناسب رہائش فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں