دبئی کے ہوٹل نے 14 ہزار گھنٹہ ریٹ پر فضاؤں میں پارٹی کی پیشکش کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اگر دبئی کے ہوٹل اپنی اوور دی ٹاپ سہولیات کے ساتھ سٹراٹاسفیرک کی بلندیوں تک پہنچ کر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں تو اسی دوران ایک ہوٹل والا جنگ ہمیشہ کے لیے جیتنا چاہتا ہے اور وہ لفظی طور پر اپنے برانڈ کو آسمان پر لے گیا ہے۔

پارٹی ہارڈ ’’فائیو ہوٹلز اینڈ ریزورٹس‘‘ نے جمعرات سے اپنے ہی 16 مسافروں والے پرائیویٹ جیٹ پر ریزرویشن قبول کرنا شروع کردی ہے۔ ہوٹل نے دبئی پہنچنے سے پہلے ہی تفریح شروع کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ تاہم یہ پروازیں ہوٹل کے مہمانوں تک محدود نہیں ہیں۔ کوئی بھی 12 گھنٹے تک کے سفر کے لیے ہوائی جہاز بک کر سکتا ہے۔

یہ پہلے سے پیش کیے جانے والے ان کارپوریٹ طیاروں میں سے نہیں ہے جہاں لوگ ہنگامی منصوبوں سے متعلق سرگوشی کرتے اور اسے مذاکرات کے ایک مقام کے طور پر منتخب کرتے ہیں۔ یہ طیارہ شاندار تقریبات اور سیٹ سے باہر آکر رقص کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔ اس کی ایل ای ڈی لائٹس پورے کیبن کو جامنی یا آپ کی مرضی کے رنگ سے روشن کردیتی ہیں۔

فائیو گلوبل ہولڈنگز کے چیئرمین اور بانی اس طیارے کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے خود کو ایک تفریحی کمپنی کے طور پر متعارف کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔ گروپ کا پہلا ہوٹل ’’فائیو پام جمیرہ‘‘ پہلے ہی مقامی طور پر شہر کے سب سے بڑے پارٹی ہوٹلوں میں سے ایک کے طور پر معروف ہے۔ مہمان 10 ہزار درہم کی فیس دے کر اپنی سپر کار کو ہوٹل کے نائٹ کلب میں لے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے ہوٹلوں کی منتخب تعداد اپنے طیاروں کے مالک ہیں لیکن ان کے یہ طیارے لاجسٹک مقاصد کے لیے ہیں پارٹی کے لیے نہیں۔ لگژری افریقی سفاری آپریٹرز کے پاس انتہائی دور دراز مقامات تک پہنچنے کے لیے چھوٹے طیاروں کے بیڑے موجود ہیں۔ مالدیپ میں کچھ مہمانوں کو دور دراز جزیروں تک پہنچانے کے لیے طیارے چلائے جاتے ہیں لگژری ریزورٹ ’’ ارورا اینگیلا ‘‘ کے پاس جنوبی فلوریڈا یا نیو یارک سٹی سے آنے والے مہمانوں کو تیزی سے گزرنے کی پیشکش کرنے کے لیے ایک جیٹ طیارہ ہے۔ امان اور فور سیزنز جیسے ہوٹلوں نے پرائیویٹ جیٹ ٹرپس کی پیشکش کر رکھی ہے۔

فائیو طیارے کے ٹرپس کی لاگت تقریباً 13 ہزار ڈالر سے لیکر 14 ہزار ڈالر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔ اس میں نقل مکانی کے مختلف اخراجات شامل نہیں ہیں۔ اس طیارے سے لندن اور دبئی کے درمیان راؤنڈ ٹرپ لگ بھگ ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں مکمل ہوگا۔ اس طرح ایک پرواز میں بیٹھنے والے ایک شخص پر 12 ہزار ڈالر خرچ ہوں گے۔ یہ خرچہ تقریبا ایمریٹس ایئر لائنز کی فرسٹ کلاس ٹکٹ کے برابر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں