برکس اجلاس، سعودی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

شہزادہ فیصل بن فرحان نے حسین امیر عبداللہیان سے بیجنگ معاہدہ پر عمل کے اقدامات پر گفتگو کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں برکس فرینڈز کے وزارتی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرا نے بیجنگ میں طے پانے والے دونوں ملکوں کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے دو طرفہ کام کو تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

فریقین نے باہمی اور کثیرالطرفہ تعلقات کے لیے مزید ایسے مثبت امکانات کے حصول کے لیے مشاورتی ملاقاتوں کو تیز کرنے کے لیے تبادلہ خیال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کا تحفظ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں