سعودی عرب: علاقائی منافرت پھیلانے والے شخص کی گرفتاری کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک باضابطہ ذریعے نے بتایا کہ پارلیمانی مانیٹرنگ سینٹرنے مملکت کے ایک خطہ کے رہائشیوں کے خلاف ایک شخص کی طرف سے علاقائی منافرت اور تعصب کو ہوا دینے کی کوشش پر اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذریعے بتایا کہ اس شخص نے پلیٹ فارمز پر ایسا مواد شائع کرنا جاری رکھا ہے جو امن عامہ کو متاثر کرے گا اور قبائلی تنازعات کو ہوا دے گا۔

پبلک پراسیکیوٹر نے کریمنل پروسیجرز قانون کے آرٹیکلز 15 اور 17 کی بنیاد پر مذکورہ بالا شخص کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کےخلاف فوج داری دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ پبلک پراسیکیوشن ہر اس چیز پر نظر رکھے ہوئے ہے جس سے قومی یکجہتی اور سماجی امن کو نقصان پہنچے۔ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں