سعودی عرب میں عحیب انداز، خفیہ گودام کا دروازہ ریفریجریٹر کو بنا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں چھپ کر رہنے والے متعدد افراد پکڑے گئے۔ ان افراد نے چھپنے کے لیے عجیب طریقہ اپنا رکھا تھا۔ یہ لوگ ایک گودام میں چھپ کر رہ رہے تھے۔ گودام کا راستہ خفیہ رکھنے کے لیے ان افراد نے حیران کن طریقہ اختیار کیا۔ گھر میں رکھے گئے ریفریجریٹر کو انہوں نے گودام کا دروازہ بنا رکھا تھا۔

Advertisement

ہفتہ کے روز کمرشل کنسیلمنٹ کے انسداد کے قومی پروگرام نے اعلان کیا کہ اس کی ٹیموں نے ریاض کے علاقے میں اپنے باقاعدہ چکروں کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ لیا ہے۔

پروگرام کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع کردہ ایک ویڈیو کلپ میں ریفریجریٹر کا وہ ٹھکانا اور دروازہ دکھایا گیا جس کے ذریعے سے کارکن گودام میں داخل ہوتے تھے۔ ادارے نے چھپنے والے ان افراد کو پکڑ کر مجاز حکام کے حوالے کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں