سعودی عرب میں 3 دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت داخلہ نے اتوار کو بتایا ہے کہ مشرقی صوبے میں تین مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہریوں حسین بن علی بن محمد المحیشی، فاضل بن ذکی بن حسین انصیف اور زکریا بن حسن بن محمد المحیشی نے ایک دہشت گرد سیل میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے ہتھیار رکھے اور انہیں چلانے کی تربیت حاصل کی اور سکیورٹی مراکز اور اہلکاروں پر قتل کے ارادے سے حملے کیے تھے ۔ ’’فاضل‘‘ نے بندوق کی نوک پر ایک شخص سے زیادتی کی تھی۔ ‘‘ زکریا‘‘ نے متعدد لڑکیوں سے بے حیائی کا ارتکاب بھی کیا تھا۔

خصوصی فوج داری عدالت نے صوابدیدی اقدام کے طور پر انہیں قتل کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ اس فیصلے پر اتوار کو عمل کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں